Surah Al Anam Ayat 82 (6:82)
The Cattle · Juz 7 · Makki
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَمْ یَلْبِسُوْۤا اِیْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ 82
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں شرک کو نہ ملایا تو انہی کے لیے امان ہے اوریہی ہدایت یافتہ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں کسی ناحق کی آمیزش نہ کی انہیں کے لیے امان ہے اور وہی راہ پر ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ الذین امنوا: وہ جو ایمان لائے۔}اس ایت میں ایمان سے مراد ہے اللہ عزوجل کو ماننا اور ظلم سے مراد شرک ہے۔ البتہ معتزلہ اس ایت میں ’’ظلم‘‘ سے مراد گناہ لیتے ہیں یہ صحیح احادیث کے خلاف ہے اس لئے اس کا اعتبار نہیں۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’ جب یہ ایت کریمہ نازل ہوئی توصحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم بہت پریشان ہوئے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں عرض کی ’’ہم میں سے ایسا کون ہے جو اپنی جان پر ظلم نہیں کرتا۔ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’اس سے یہ مراد نہیں بلکہ اس سے مراد شرک ہے۔ کیا تم نے وہ بات نہیں سنی جو حضرت لقمان رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہی کہ ’’ اے میرے بیٹے !اللہ عزوجل کا کسی کو شریک نہ کرنا بیشک شرک بڑا ظلم ہے ۔ (بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب قول اللہ تعالی: ولقد اتینا لقمان الحکمۃ۔۔۔ الخ ۲ / ۴۵۱ الحدیث: ۳۴۲۹)