Surah Al Anam Ayat 84 (6:84)
The Cattle · Juz 7 · Makki
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَؕ-كُلًّا هَدَیْنَاۚ-وَ نُوْحًا هَدَیْنَا مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ وَ اَیُّوْبَ وَ یُوْسُفَ وَ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَؕ-وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب عطا کیے۔ ان سب کو ہم نے ہدایت دی اور ان سے پہلے نوح کو ہدایت دی اور اس کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو(ہدایت عطا فرمائی) اور ایسا ہی ہم نیک لوگوں کو بدلہ دیتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے انہیں اسحق اور یعقوب عطا کیے ان سب کو ہم نے راہ دکھائی اور ان سے پہلے نوح کو راہ دکھائی اور اس کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں نیکوکاروں کو۔
Tafseer (Urdu)
{ و وهبنا له : اور ہم نے انہیں عطا فرمائے۔} حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی ہدایت کا تذکرہ کیا گیا اور اس کے ساتھ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد مبارک کا تذکرہ کیا ۔ جن کے اسماء کریمہ ایت میں بیان ہوئے یہ سب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں سے ہیں اور یہ سارے نبی ہوئے۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کامقام: حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی نے یہ مقام اور مرتبہ عطا فرمایا کہ اپ کے بعد جتنے بھی انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے سب اپ ہی کی اولاد سے تھےچنانچہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ و جعلنا فی ذریته النبوة و الكتب‘‘ (عنکبوت:۲۷) ترجمہ کنزالعرفان:اور ہم نے اس کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی۔ تفسیر بغوی اور تفسیر خازن میں ہے ’’یقال ان اللہ لم یبعث نبیا بعد ابراہیم الا من نسلہ‘‘ کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد جو نبی مبعوث فرمایا وہ ان کی نسل سے تھا۔ (بغوی العنکبوت تحت الایۃ: ۲۷ ۳ / ۳۹۹-۴۰۰ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۲۷ ۳ / ۴۴۹) تفسیر قرطبی میں ہے ’’لم یبعث اللہ نبیا من بعد ابراہیم الا من صلبہ‘‘ اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد تمام انبیاء ان کے صلب سے مبعوث فرمائے۔ (قرطبی العنکبوت تحت الایۃ: ۲۷ ۷ / ۲۵۵ الجزء الثالث عشر) تفسیر جلالین میں ہے ’’فکل الانبیاء بعد ابراہیم من ذریتہ ‘‘ پس حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد تمام انبیاء ان کی اولاد میں سے تھے۔ (جلالین مع صاوی العنکبوت تحت الایۃ: ۲۷ ۴ / ۱۵۶۱) یاد رہے کہ سورہ حدید کی ایت نمبر 26میں جو مذکور ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت نوح اور حضرت ابراہیم علیہما الصلوۃ والسلام دونوں کی اولاد میں نبوت رکھی اس کی تفسیر میں ابو حیان محمد بن یوسف اندلسی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں سے ہیں ا س لئے شرف نبوت ان دونوں کی اولاد میں ہونا صادق ایا۔ (البحر المحیط الحدید تحت الایۃ: ۲۶ ۸ / ۲۲۶)اس سے یہ بھی معلوم ہو اکہ قادیانی نبی ہر گز نہیں کیونکہ اگر قادیانی نبی ہوتا تو حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں ہوتا۔