Surah Al Anam Ayat 88 (6:88)
The Cattle · Juz 7 · Makki
ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖؕ-وَ لَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اللہ کی ہدایت ہے وہ اپنے بندوں میں جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور اگر وہ (بھی بالفرض) شرک کرتے تو ضرور ان کے تمام اعمال ضائع ہوجاتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اللہ کی ہدایت ہے کہ اپنے بندوں میں جسے چاہے دے اور اگر وہ شرک کرتے تو ضرور ان کا کیا اکارت جاتا۔
Tafseer (Urdu)
{ ذلك هدى الله:یہ اللہ کی ہدایت ہے۔}یہاں ہدایت سے مراد ا س چیز کی معرفت ہے کہ اللہ تعالی واحد ویکتا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں اور اس معرفت کے ذریعے اللہ تعالی اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اپنے دین اپنی طاعت اور لوگوں کی طرف سے ٹھہرائے گئے اللہ تعالی کے شریکوں سے بیزاری کا اظہار کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔ (خازن الانعام تحت الایۃ: ۸۸ ۲ / ۳۴) { و لو اشركوا: اور اگر وہ(بھی بالفرض) شرک کرتے۔}اس ایت میں عوام و خواص سب لوگوں کو ڈرایا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالی کی خفیہ تدبیر سے بے خوف نہ ہوں کیونکہ جب فضیلت اور بلند مقام رکھنے والے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے بارے میں اللہ تعالی نے یہ فرما دیا ہے کہ اگر وہ (بھی بالفرض) شرک کرتے تو ضرور ان کے تمام اعمال ضائع ہوجاتے۔ تو ان کے مقابلے میں اور لوگوں کا حال کیا ہو گا ۔ (روح البیان الانعام تحت الایۃ: ۸۸ ۳ / ۶۲)