Surah Al Anam Ayat 89 (6:89)
The Cattle · Juz 7 · Makki
اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَۚ-فَاِنْ یَّكْفُرْ بِهَا هٰۤؤُلَآءِ فَقَدْ وَ كَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّیْسُوْا بِهَا بِكٰفِرِیْنَ 89
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہی وہ ہستیاں ہیں جنہیں ہم نے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی تو اگر کفار اِن چیزوں کا انکار کرتے ہیں تو ہم نے اس کیلئے ایسی قوم مقرر کررکھی ہے جو ان چیزوں کا انکار کرنے والی نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ہیں جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تو اگر یہ لوگ اس سے منکر ہوں تو ہم نے اس کیلئے ایک ایسی قوم لگا رکھی ہے جو انکار والی نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ اولىك: یہی وہ ہستیاں ہیں۔} ارشاد فرمایا کہ جن انبیا ء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کا ذکر کیا گیا یہی وہ ہستیاں ہیں جنہیں ہم نے کتاب حکمت اور نبوت عطا کی ہے تو اگر یہ کفار مکہ کتاب حکمت اور نبوت کا انکار کرتے ہیں تو ہم نے ان تمام چیزوں کے حقوق ادا کرنے کیلئے ایسی قوم مقرر کررکھی ہے جو ان چیزوں کا انکار کرنے والی نہیں۔ اس قوم سے یا انصار مراد ہیں یا مہاجرین یا تمام صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم یاتاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے والے وہ تمام مسلمان جنہیں اللہ تعالی خدمت دین کی توفیق بخشے جیسے مبلغین علماء اولیاء سلاطین وغیرہا۔ اس آیت میں دلیل ہے کہ اللہ تعالی اپنے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نصرت فرمائے گا اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے دین کو قوت دے گا اور اس کو تمام ادیان پر غالب کرے گا چنانچہ ایسا ہی ہوا اور یہ غیبی خبر واقع ہو گئی۔ (خازن الانعام تحت الایۃ: ۸۹ ۲ / ۳۴)