Surah Al Mumtahanah Ayat 13 (60:13)
She that is to be examined · Juz 28 · Madani
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ قَدْ یَىٕسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا یَىٕسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ۠ (13)ٜ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ایمان والو! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ نے غضب کیا، بیشک وہ آخرت سے ناامید ہوچکے ہیں جیسے کافر قبروالوں(کے دنیا میں لوٹنے) سے ناامید ہوچکے ہیں۔ (یا،قبر والوں میں سے کفار(ثواب آخرت سے) ناامید ہوچکے ہیں۔)۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے ایمان والو ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ کا غضب ہے وہ آخرت سے آس توڑ بیٹھے ہیں جیسے کافر آس توڑ بیٹھے قبر والوں سے۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الذین امنوا لا تتولوا قوما غضب الله علیهم: اے ایمان والو !ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ نے غضب کیا۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے ایمان والو! مشرکوں سے دوستی نہ کرو بیشک وہ آخرت کے منکر ہونے کی وجہ سے اس کے ثواب سے ایسے ناامید ہوچکے ہیں جیسے وہ قبروالوں کے دنیا میں واپس انے سے ناامید ہوچکے ہیں ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے ایمان والو !یہودیوں سے دوستی نہ کرو بیشک وہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو برحق نبی جاننے کے باوجود انکار کرنے کی وجہ سے اخرت کے ثواب سے ایسے ہی ناامید ہوچکے ہیں جیسے کفار مرے ہوئے لوگوں کے دنیا میں واپس انے سے مایوس ہوچکے ہیں ۔( مدارک الممتحنۃ تحت الایۃ: ۱۳ ص۱۲۳۵ ملخصا)