Surah As Saff Ayat 10 (61:10)
The Ranks · Juz 28 · Madani
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ایمان والو! کیا میں ایسی تجارت پر تمہاری رہنمائی کروں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے ایمان والو کیا میں بتادوں وہ سوداگری جو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الذین امنوا: اے ایمان والو!۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے ایمان والو! کیا میں تمہیں وہ تجارت بتادوں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے۔سنووہ تجارت یہ ہے کہ تم اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان رکھنے میں ثابت قدم رہو اور اللہ تعالی کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرو اگر تم اپنا حقیقی نفع جانتے ہو توایمان پر ثابت قدم رہنا اور جہاد کرنا تمہارے لیے جان مال اور ہر ایک چیز سے بہتر ہے اور اگر ایسا کرو گے تو اللہ تعالی تمہارے دنیا میں کئے ہوئے گناہ بخش دے گا اور قیامت کے دن تمہیں ان باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہیں اور پاکیزہ رہائش گاہوں میں داخل فرمائے گاجوہمیشہ رہنے کے باغوں میں ہیں اوریہ جزا ملنا ہی بڑی کامیابی ہے۔( روح البیان الصف تحت الایۃ: ۱۰-۱۱ ۹ / ۵۰۵-۵۰۶ خازن الصف تحت الایۃ: ۱۰-۱۲ ۴ / ۲۶۳ ملتقطا) نوٹ:یاد رہے کہ ایمان کے بعد نماز کا درجہ ہے لیکن چونکہ اس وقت جہاد کی سخت ضرورت تھی اس کے لئے یہاں ایمان کے بعد جہاد کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ یہاں اللہ تعالی پر ایمان لانے اور اس کی راہ میں جان و مال سے جہاد کرنے کو تجارت سے تعبیر فرمایا گیا کیونکہ جس طرح تجارت سے نفع کی امید ہوتی ہے اسی طرح ان اعمال سے بہترین نفع یعنی اللہ تعالی کی رضاجنت اور نجات حاصل ہوتی ہے۔ سورہ صف کی ایت نمبر12سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں (1)… مجاہد کے سارے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں حتی کہ حقوق العباد بھی کہ رب تعالی اس کے حق والے کو جنت دے کر راضی کر دے گا ۔ اور حق معاف کرادے گا۔ (2)…دنیا میں امیر یا وزیر بن جانا بڑی کامیابی نہیں بلکہ بڑی کامیابی یہ ہے کہ بندہ دنیا میں نیکیاں کر کے جنت اور وہاں کی نعمتوں کا مستحق ہو جائے ۔