Surah As Saff Ayat 9 (61:9)
The Ranks · Juz 28 · Madani
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کردے اگرچہ مشرکوں کو ناپسند ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے پڑے بُرا مانیں مشرک۔
Tafseer (Urdu)
{هو الذی ارسل رسوله بالهدى و دین الحق: وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا ۔} یعنی وہی اللہ ہے جس نے اپنے رسول محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو صراط مستقیم کی طرف ہدایت کے ذرائع قران اور معجزات اور اس سچے دین کے ساتھ بھیجا جو اللہ تعالی نے اپنے رسول اور ان کی امت کے لئے منتخب فرمایا ہے تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کردے اگرچہ مشرکوں کو یہ غلبہ ناپسند ہو۔ چنانچہ اللہ تعالی کی عنایت سے دین اسلام غالب ہوا اور اس کے علاوہ تما م ادیان اسلام سے مغلوب ہوگئے۔ امام مجاہد رحمۃاللہ تعالی علیہ سے منقول ہے کہ جب حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نزول فرمائیں گے تو روئے زمین پر اسلام کے سوا اور کوئی دین نہ ہوگا۔( روح البیان الصف تحت الایۃ: ۹ ۹ / ۵۰۴ مدارک الصف تحت الایۃ: ۹ ص۱۲۳۷ ملتقطا)