Surah As Saff Ayat 8 (61:8)
The Ranks · Juz 28 · Madani
یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِــٴُـوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ اللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ چاہتے ہیں کہ اللہ کا نور اپنے مونہوں سے بجھادیں اور اللہ اپنے نور کو مکمل کرنے والا ہے اگرچہ کافروں کو ناپسند ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanچاہتے ہیں کہ اللہ کا نور اپنے مونھوں سے بجھادیں اور اللہ کو اپنا نور پورا کرنا پڑے بُرا مانیں کافر۔
Tafseer (Urdu)
{یریدون لیطفــٴـوا نور الله بافواههم: وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کا نور اپنے مونہوں سے بجھادیں ۔} یعنی ان کا ارادہ یہ ہے کہ قران پاک کو جادو بتا کر اسلام کو باطل کر دیں ( لیکن یہ اپنے ارادے میں کبھی کامیاب نہ ہوں گے کیونکہ) اللہ تعالی دین اسلام کو ہر صورت میں غالب فرمائے گا اگرچہ کافروں کو یہ بات ناپسند ہو۔( خازن الصف تحت الایۃ: ۸ ۴ / ۲۶۳) اس سے معلوم ہوا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا دین اور اپ کا نام چمکتا رہے گا خواہ دشمن کتنی ہی دشمنی کر لیں ۔اج بھی اس کا نظارہ ہو رہا ہے۔