Surah As Saff Ayat 7 (61:7)
The Ranks · Juz 28 · Madani
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو اور ظالم لوگوں کو اللہ راہ نہیں دیتا ۔
Tafseer (Urdu)
{و من اظلم ممن افترى على الله الكذب: اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے۔}اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اس کا رب عزوجل اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی زبان اقدس سے دین اسلام کی طرف بلائے جس میں دونوں جہاں کی سعادت ہے اور وہ اس دعوت کو قبول کرنے کی بجائے اللہ تعالی کی ایات کو جادو بتا کر اس پر جھوٹ باندھے اللہ تعالی ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت کی توفیق نہیں دیتا (کیونکہ اللہ تعالی اپنے ازلی علم سے جانتا ہے کہ کافر ہی رہیں گے۔ )( خازن الصف تحت الایۃ: ۷ ۴ / ۲۶۳)