Surah As Saff Ayat 4 (61:4)
The Ranks · Juz 28 · Madani
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اللہ ان لوگوں سے محبت فرماتا ہے جو اس کی راہ میں اس طرح صفیں باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک اللہ دوست رکھتا ہے انھیں جو اس کی راہ میں لڑتے ہیں پرا باندھ کر گویا وہ عمارت ہیں رانگاپلائی ۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله یحب الذین: بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت فرماتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک اللہ تعالی ان لوگوں سے محبت فرماتا ہے جو اس کی راہ میں جنگ کے دوران اس طرح صفیں باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں ان میں ایک سے دوسرا ملا ہوا ہر ایک اپنی اپنی جگہ جما ہوا اوردشمن کے مقابلے میں سب کے سب ایک چیز کی طرح ہیں ۔( خازن الصف تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۲۶۲ ملخصا) مقصود یہ ہے کہ اللہ تعالی کو بہادر مجاہد پسند ہیں جو ڈٹ کر کفار کا مقابلہ کریں اور پیٹھ نہ دکھائیں اس زمانہ میں چونکہ جہاد میں صفیں باندھی جاتی تھیں اس لئے یہاں صف کا ذکر ہوا جبکہ ہمارے دورمیں اب صفیں باندھ کربھی جہاد کی صورت ہوسکتی ہے اور دوسرے طریقے سے بھی اور اب ہر وہ طریقہ اس میں شامل ہوگا جس میں ایک مفید نظم و ضبط ہو اورجو اپس میں ایک دوسرے کی قوت و طاقت اور دوسروں پر فتح کا ذریعہ بنے۔