Surah As Saff Ayat 5 (61:5)
The Ranks · Juz 28 · Madani
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَ قَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْؕ-فَلَمَّا زَاغُوْۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا، اے میری قوم! مجھے کیوں ستاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں پھر جب وہ ٹیڑھے ہوئے تواللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کردئیے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم مجھے کیوں ستاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں پھر جب وہ ٹیڑھے ہوئے اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کردئیے اور فاسق لوگوں کو اللہ راہ نہیں دیتا۔
Tafseer (Urdu)
{و اذ قال موسى لقومه: اور یاد کرو جب موسی نے اپنی قوم سے فرمایا۔} یعنی اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپنی قوم کے سامنے وہ واقعہ بیان کریں جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے فرمایا اے میری قوم! آیات کا انکار کرکے اور میرے اوپر جھوٹی تہمتیں لگا کر مجھے کیوں ستاتے ہو حالانکہ تم یقین کے ساتھ جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ تعالی کا رسول ہوں اور رسول کی تعظیم واجب ان کی توقیر اور احترام لازم ہے اور انہیں ایذا دینا سخت حرام اور انتہا درجہ کی بدنصیبی ہے۔ پھر جب وہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو ایذا دے کر راہ حق سے منحرف اورٹیڑھے ہوئے تواللہ تعالی نے انہیں اتباع حق کی توفیق سے محروم کرکے ان کے دل ٹیڑھے کردئیے اور اللہ تعالی ان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا جو اس کے علم میں نافرمان ہیں ۔ اس آیت میں تنبیہ ہے کہ رسولوں علیہ م الصلوۃ والسلام کو ایذا دینا شدید ترین جرم ہے اور اس کے وبال سے دل ٹیڑھے ہوجاتے ہیں اور آدمی ہدایت سے محروم ہوجاتا ہے۔( خازن الصف تحت الایۃ: ۵ ۴ / ۲۶۲ مدارک الصف تحت الایۃ: ۵ ص۱۲۳۷ ملتقطا)