Surah Al Juma Ayat 1 (62:1)
The Congregation, Friday · Juz 28 · Madani
یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اس اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں جو بادشاہ، نہایت پاکی والا، بہت عزت والا، بڑا حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے بادشاہ کمال پاکی والا عزت والا حکمت والا۔
Tafseer (Urdu)
{یسبح لله: اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔} یعنی اسمانوں اور زمین میں موجود تمام چیزیں اس اللہ تعالی کی ہر نقص و عیب سے پاکی بیا ن کرتی ہیں جس کی شان یہ ہے کہ وہ حقیقی بادشاہ انتہائی پاکی والا عزت والا اور حکمت والا ہے۔ تسبیح کی تین اقسام: تسبیح تین طرح کی ہے۔ (1)…خلقت کی تسبیح۔وہ یہ ہے کہ ہر شے کی ذات اور اس کی پیدائش خالق و قدیر رب تعالی کی قدرت حکمت اس کی وحدانیت اورہر نقص و عیب سے پاک ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ (2)… معرفت کی تسبیح ۔وہ یہ ہے کہ اللہ تعالی اپنے لطف و کرم سے مخلوق میں اپنی معرفت پیدا کردے اور وہ اللہ تعالی کی پاکی بیان کرے ۔ (3)…ضروری تسبیح ۔ وہ یہ ہے کہ اللہ تعالی ہر ایک جوہر پر اپنی تسبیح جاری فرماتا ہے اور معرفت کے بغیر ہی ہر جوہر یہ تسبیح کرتا ہے ۔( مدارک الجمعۃ تحت الایۃ: ۱ ص۱۲۳۹ ملخصا)