Surah Al Juma Ayat 10 (62:10)
The Congregation, Friday · Juz 28 · Madani
فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں پھیل جاؤ اوراللہ کا فضل تلاش کرو اوراللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ تم کامیاب ہوجاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب نماز ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ۔
Tafseer (Urdu)
{فاذا قضیت الصلوة: پھر جب نماز پوری ہوجائے۔ } یعنی جب نماز پوری ہو جائے تو اب تمہارے لئے جائز ہے کہ معاش کے کاموں میں مشغول ہو جاو یا علم حاصل کرنے مریض کی عیادت کرنے جنازے میں شرکت کرنے علماء کی زیارت کرنے اور ان جیسے دیگر کاموں میں مشغول ہو کر نیکیاں حاصل کرو اور نماز کے علاوہ بھی ہر حال میں اللہ تعالی کو یاد کیا کرو تاکہ تمہیں کامیابی نصیب ہو۔( خازن الجمعۃ تحت الایۃ: ۱۰ ۴ / ۲۶۸ مدارک الجمعۃ تحت الایۃ: ۱۰ ص۱۲۴۱ ملتقطا)