Surah Al Munafiqun Ayat 1 (63:1)
The Hypocrites · Juz 28 · Madani
اِذَا جَآءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ قَالُوْا نَشْهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللّٰهِۘ-وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُهٗؕ-وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَكٰذِبُوْنَ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں توکہتے ہیں ،ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ یقینا اللہ کے رسول ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک تم یقینا اس کے رسول ہو اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک منافق ضرور جھوٹے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ حضور بے شک یقیناً اللہ کے رسول ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ تم اس کے رسول ہو اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق ضرور جھوٹے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اذا جآءك المنفقون: جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں ۔} اس سورہ مبارکہ میں منافقین کے مختلف احوال بیان کئے گئے ہیں چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلمجب منافق اپ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں تواپنی دلی حالت کے برخلاف کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک اپ یقینا اللہ تعالی کے رسول ہیں ۔ان منافقوں کے اس قول کے جواب میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ تعالی جانتا ہے کہ اپ اس کے رسول ہیں اور ان منافقوں کے منہ سے جو بات نکلی وہ بالکل درست ہے لیکن اللہ تعالی یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ منافق اس گواہی دینے میں ضرور جھوٹے ہیں کیونکہ ان کا باطن ظاہر کے موافق نہیں اور جو بات وہ کہتے ہیں اس کے خلاف اعتقاد رکھتے ہیں۔( خازن المنافقون تحت الایۃ: ۱ ۴ / ۲۷۰ مدارک المنافقون تحت الایۃ: ۱ ص۱۲۴۲ ملتقطا)