Surah Al Munafiqun Ayat 2 (63:2)
The Hypocrites · Juz 28 · Madani
اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِؕ-اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنالیا تو انہوں نے اللہ کے راستے سے روکا بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanانھوں نے اپنی قسموں کو ڈھال ٹھہرالیاتو اللہ کی راہ سے روکا بے شک وہ بہت ہی بُرے کام کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اتخذوا ایمانهم جنة: اور انہوں نے اپنی قسموں کوڈھال بنالیا ۔} یعنی منافقوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنالیا ہے تاکہ وہ ان کے ذریعے قتل اورقید کئے جانے سے محفوظ رہیں یہ زبان سے تو قسمیں کھاتے ہیں لیکن ان کا عمل یہ ہے کہ لوگوں کو طرح طرح کے وسوسے اور شبہے ڈال کرسرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے اور اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنے سے روکتے ہیں بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں کہ نفاق سے اپ کی بارگاہ میں اتے دھوکہ دینے کے لئے ایمان کاا ظہار کرتےلوگوں کو اللہ تعالی کی راہ سے روکتے اور ایمان کے مقابلے میں کفر کو اختیار کرتے ہیں ۔( خازن المنافقون تحت الایۃ: ۲ ۴ / ۲۷۱ مدارک المنافقون تحت الایۃ: ۲ ص۱۲۴۲ ملتقطا) {ذلك بانهم امنوا ثم كفروا : یہ اس لیے ہے کہ وہ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے۔ } یعنی منافقوں کے یہ برے اعمال اس لیے ہیں کہ وہ زبان سے ایمان لائے پھر وہ دل سے کافر ہو گئے اور ان کے دل کا کفر لوگوں پر ظاہر ہو گیا منافقوں کی ان حرکتوں کی وجہ سے ان کے دلوں پر مہرلگا دی گئی ہے تو اب ان کے دلوں میں ایمان کیسے داخل ہو۔