Surah At Taghabun Ayat 10 (64:10)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ ٝ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا، وہ لوگ آگ والے ہیں ، ہمیشہ اس میں رہیں گے اوروہ کیا ہی بُرا ٹھکانہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ آگ والے ہیں ہمیشہ اس میں رہیں اور کیا ہی بُرا انجام۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین كفروا و كذبوا بایتنا: اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔} یعنی وہ لوگ جنہوں نے اللہ تعالی کی وحدانیت اور قدرت کا انکار کر کے کفر کیا اور ہماری ان ایتوں کو جھٹلایاجو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر دلالت کرتی ہیں وہ اگ والے ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے اوریہ ان کا کیا ہی برا انجام ہے۔( تفسیر کبیر التغابن تحت الایۃ: ۱۰ ۱۰ / ۵۵۴) اس ایت سے معلوم ہوا کہ دوزخ میں ہمیشہ رہنا اور سخت عذاب ہونا صرف کفار کے لئے ہے۔ گنہگار مومن خواہ کیساہی گنہگار ہو ان شائ اللہ دوزخ میں ہمیشہ نہ رہے گااور اللہ تعالی اسے رسوانہ کرے گا۔