Surah At Taghabun Ayat 12 (64:12)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَۚ-فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو پھر اگر تم منہ پھیرو تو (جان لو کہ ) ہمارے رسول پر صرف صاف صاف پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو پھر اگر تم منہ پھیرو تو جان لو کہ ہمارے رسول پر صرف صریح پہنچا دینا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اطیعوا الله و اطیعوا الرسول: اور اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو۔} یعنی اللہ تعالی نے جو حکم دیا اسے مانو اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے جو حکم دیا اسے بھی مانو پھر اگر تم اللہ تعالی اور ا س کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی فرمانبرداری سے منہ پھیرو تو جان لو کہ ہمارے رسول پر صرف صریح پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے چنانچہ انہوں نے اپنا فرض ادا کردیا اور کامل طور پر دین کی تبلیغ فرمادی ۔( خازن التغابن تحت الایۃ: ۱۲ ۴ / ۲۷۶ مدارک التغابن تحت الایۃ: ۱۲ ص۱۲۴۸ ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہوا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت اللہ تعالی کی اطاعت کی طرح ضروری ہے کیونکہ دونوں اطاعتوں کو ایک ہی طریقہ سے بیان فرمایا گیا ہے۔ {و على الله فلیتوكل المؤمنون: اور ایمان والوں کو تو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔} یاد رہے کہ اللہ تعالی پر توکل کی حقیقت یہ ہے کہ اسباب کو اختیار کیا جائے مگر اعتماد اور بھروسہ صرف رب تعالی پر کیا جائے لہذا بیماری میں علاج کرنا مصیبت میں ظاہری حکام یا باطنی حکام جیسے اللہ تعالی کے اولیا ء کی بارگاہ میں حاضر ہونا توکل کے خلاف نہیں ۔