Surah At Taghabun Ayat 16 (64:16)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوْا وَ اَطِیْعُوْا وَ اَنْفِقُوْا خَیْرًا لِّاَنْفُسِكُمْؕ-وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اللہ سے ڈرو جہاں تک تم سے ہوسکے اور سنو اور حکم مانو اور راہِ خدا میں خرچ کرو یہ تمہاری جانوں کے لیے بہتر ہو گا اور جسے اس کے نفس کے لالچی پن سے بچالیا گیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اللہ سے ڈرو جہاں تک ہوسکے اور فرمان سنو اور حکم مانو اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اپنے بھلے کو اور جو اپنی جان کے لالچ سے بچایا گیا تو وہی فلاح پانے والے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فاتقوا الله ما استطعتم: تو اللہ سے ڈرو جہاں تک تم سے ہوسکے۔} یعنی جب تم نے اس نصیحت کو سن لیا اور ثواب کے بارے میں جان لیا تو تم اپنی طاقت اور وسعت کے مطابق اللہ تعالی سے ڈرتے رہو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تمہیں جو بات ارشاد فرمائیں اسے سنو اور ان کا حکم مانو اور اپنے فائدے کیلئے اللہ تعالی کی راہ میں مال خرچ کرو اور جو اپنے نفس کے لالچی پن سے بچالیا گیا اور اس نے اپنے مال کو اطمینان کے ساتھ حکم شریعت کے مطابق خرچ کیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔( روح البیان التغابن تحت الایۃ: ۱۶ ۱۰ / ۱۹ خازن التغابن تحت الایۃ: ۱۶ ۴ / ۲۷۷ خزائن العرفان التغابن تحت الایۃ: ۱۶ ص۱۰۳۱ ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہوا کہ ہر شخص پر اپنی طاقت کے مطابق تقوی اورپرہیز گاری لازم ہے اور یہ اپنی طاقت کے مطابق تقوی ہی اس ایت میں مراد ہے جس میں ارشاد فرمایا گیا کہ ’’اتقوا الله حق تقته‘‘( ال عمران:۱۰۲) ترجمہ کنزالعرفان: اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے۔