Surah At Taghabun Ayat 15 (64:15)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌؕ-وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارے مال اور تمہاری اولادایک آزمائش ہی ہیں اور اللہ کے پاس بہت بڑا ثواب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہارے مال اور تمہارے بچے جانچ ہی ہیں اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{انما اموالكم و اولادكم فتنة: تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک ازمائش ہی ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد ازمائش ہی ہیں کہ کبھی آدمی ان کی وجہ سے گناہ اور معصیت میں مبتلا ہوجاتا ہے اور ان میں مشغول ہو کر امور آخرت کو سر انجام دینے سے غافل ہوجاتا ہے حالانکہ اخرت میں اللہ تعالی کے پاس بڑا ثواب ہے جو کہ تمہارے اموال اور اولاد سے حاصل ہونے والی منفعت سے کہیں زیادہ عظیم ہے تو تم لحاظ رکھو تاکہ ایسا نہ ہو کہ اموال اور اولاد میں مشغول ہو کر ثواب عظیم کھو بیٹھو۔( مدارک التغابن تحت الایۃ: ۱۵ ص۱۲۴۸ جلالین التغابن تحت الایۃ: ۱۵ ص۴۶۳ ملتقطا)