Surah At Taghabun Ayat 3 (64:3)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْۚ-وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے اور تمہاری صورتیں بنائیں تو تمہاری اچھی صورتیں بنائیں اور اسی کی طرف پھرنا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے اور تمہاری تصویر کی تو تمہاری اچھی صورت بنائی اور اسی کی طرف پھرنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{خلق السموت و الارض بالحق: اس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے جن میں ہزاروں دینی اور دنیوی مصلحتیں ہیں اوراس نے تمہاری صورت بنائی تو دیگر مخلوق کے مقابلے میں تمہاری اچھی صورتیں بنائیں اس احسان کے شکریے میں تم پر لازم ہے کہ اپنی سیرت بھی اچھی رکھونیز قیامت کے دن تمہیں اسی کی بارگاہ میں لوٹ کر جانا ہے تو تم اپنے باطن کو اچھا کر لو تاکہ عذاب کے ذریعے تمہارے ظاہر کومسخ نہ کر دیاجائے۔( روح البیان التغابن تحت الایۃ:۳ ۱۰ / ۵-۶ بیضاوی التغابن تحت الایۃ: ۳ ۵ / ۳۴۵ خازن التغابن تحت الایۃ: ۳ ۴ / ۲۷۵ ملتقطا) انسانی صورت بہترین صورت ہے اسے بگاڑنا حرام ہے لہذا ناک کان کاٹنا چہرے پر راکھ وغیرہ مل کر صورت بگاڑنا مردوں کو عورت کی شکل یا عورتوں کو مردوں کی شکل بناناحرام ہے اللہ تعالی نے جو صورت بخشی وہ ہی اچھی ہے۔