Surah At Taghabun Ayat 4 (64:4)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہواور جوتم ظاہر کرتے ہو، اور اللہ دلوں کی بات خوب جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جانتا ہے جو تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو اور اللہ دلوں کی جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یعلم ما فی السموت و الارض: وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے علم کی وسعت کو بیان فرمایا ہے چنانچہ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز کو اللہ تعالی جانتا ہےتمہاری نیتوں دلی ارادوں اور اعمال کو بھی جانتاہے تمہارے ظاہری اور پوشیدہ کاموں سے بھی خبردار ہے حتی کہ جو چیزیں صرف خیال میں رہیں اور کبھی ان کا ظہور نہ ہوا ان کی بھی خبر رکھتا ہے لہذا ہرکوئی اللہ تعالی کے ڈر اور اس سے حیا کی وجہ سے اللہ تعالی کی نافرمانی سے بچے۔