Surah At Taghabun Ayat 5 (64:5)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ٘-فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تمہارے پاس تم سے پہلے لوگوں کی خبر نہ آئی جنہوں نے کفر کیا اور اپنے کام کا وبال چکھ لیااور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تمہیں ان کی خبر نہ آئی جنہوں نے تم سے پہلے کفر کیا اور اپنے کام کا وبال چکھا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الم یاتكم نبؤا الذین كفروا من قبل: کیا تمہارے پاس تم سے پہلے لوگوں کی خبر نہ ائی جنہوں نے کفر کیا۔} اس ایت میں کفار مکہ سے خطاب فرمایا گیا کہ اے کافرو! کیا تمہیں گزری ہوئی ان امتوں کے احوال معلوم نہیں جنہوں نے انبیاء کرام علیہ م الصلوۃ والسلام کی تکذیب کی انہیں جھٹلایا اور دنیا میں اپنے کفر کی سزا پائی اور ان کے لئے آخرت میں درد ناک عذاب ہے۔( خازن التغابن تحت الایۃ: ۵ ۴ / ۲۷۵ مدارک التغابن تحت الایۃ: ۵ ص۱۲۴۷ ملتقطا) ایت ’’الم یاتكم نبؤا الذین كفروا‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں (1)… صحیح تاریخ کا پڑھنا مفید ہے کہ اس کے ذریعہ اللہ تعالی سے خوف اورامید حاصل ہوتی ہے۔ (2)… کفار پر دنیا میں عذاب انا اخرت کے عذاب کو کم نہ کرے گا۔