Surah At Taghabun Ayat 8 (64:8)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَاؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتوایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پر جو ہم نے اتارا اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب خبردار ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پر جو ہم نے اُتارا اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فامنوا بالله و رسوله و النور الذی انزلنا: تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پرجو ہم نے اتارا۔} اس سے پہلی ایت میں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کی جو خبر دی گئی اس کا اعتراف کرناچونکہ ایمان لانے پر ابھارتا ہے اس لئے یہاں ایت میں ایمان لانے کا فرمایا گیا۔بعض مفسرین فرماتے ہیں کہ جھٹلانے والی امتوں کا حال اور ان پر نازل ہونے والے عذاب کا حال بیان کرنے کے بعدیہاں فرمایا جا رہا ہے کہ اے کافرو! جب تم نے ان کا حال اور انجام جان لیا تواللہ تعالیاس کے رسول محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور اس نور پرایمان لاؤ جو ہم نے اتارا ہے تاکہ تم پر وہ عذاب نازل نہ ہو جو سابقہ کافروں پر نازل ہو ا ہے اور(یاد رکھو کہ )اللہ تعالی تمہارے کاموں سے خبردار ہے اور وہ تمہیں تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔( تفسیر کبیر التغابن تحت الایۃ : ۸ ۱۰ / ۵۵۴ خازن التغابن تحت الایۃ: ۸ ۴ / ۲۷۵ روح البیان التغابن تحت الایۃ: ۸ ۱۰ / ۱۰ ملتقطا) اس ایت میں نورسے مرادقران شریف ہے کیونکہ اس کی بدولت گمراہی کی تاریکیاں دور ہوتی ہیں اور ہدایت و ضلالت دونوں واضح ہوتی ہیں ۔