Surah At Taghabun Ayat 7 (64:7)
The Mutual Disillusion · Juz 28 · Madani
زَعَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ لَّنْ یُّبْعَثُوْاؕ-قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْؕ-وَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکافروں نے گمان کرلیا کہ انہیں ہر گز دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا ، تم فرماؤ: کیوں نہیں ،میرے رب کی قسم، تم ضرور دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے پھرضرور تمہارے اعمال تمہیں بتادئیے جائیں گے اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکافروں نے بکا کہ وہ ہرگز نہ اٹھائے جائیں گے تم فرماؤ کیوں نہیں میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہارے کوتک تمہیں جتا دئیے جائیں گے اور یہ اللہ کو آسان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{زعم الذین كفروا ان لن یبعثوا: کافروں نے گمان کرلیا کہ انہیں ہرگز دوبارہ زندہ نہیں کیاجائے گا۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے یہ بتایا ہے کہ کافر مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرتے ہیں چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار مکہ نے یہ گمان کر لیا ہے کہ وہ مرنے کے بعد ہرگز نہ اٹھائے جائیں گے اور کبھی اپنی قبروں سے نہ نکلیں گے اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کے گمان کا رد کرتے ہوئے ان سے فرما دیں : کیوں نہیں میرے رب کی قسم تم قیامت کے دن ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہارے اعمال تمہیں بتادئیے جائیں گے تاکہ تم سے حساب لیا جائے اور تمہیں تمہارے اعمال کی سزا دی جائے اور(یاد رکھو) قیامت کے دن دوبارہ زندہ کرنااعمال کا حساب لینا اور ان کی جزا دینا اللہ تعالی پر آسان ہے کیونکہ ا س کی قدرت کامل ہے ۔( خازن التغابن تحت الایۃ: ۷ ۴ / ۲۷۵ روح البیان التغابن تحت الایۃ: ۷ ۱۰ / ۹-۱۰ ملتقطا)