Surah At Talaq Ayat 5 (65:5)
The Divorce · Juz 28 · Madani
ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْؕ-وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یُكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُعْظِمْ لَهٗۤ اَجْرًا 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا اور جو اللہ سے ڈرے تواللہ اس سے اس کی برائیاں مٹا دے گا اور اس کیلئے ثواب کو بڑا کردے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اللہ کا حکم ہے کہ اس نے تمہاری طرف اُتارا اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کی بُرائیاں اتار دے گا اور اسے بڑا ثواب دے گا۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك امر الله انزله الیكم: یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا۔} یعنی یہاں جو احکام مذکور ہوئے یہ اللہ تعالی کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا اور جو اللہ تعالی سے ڈرے اور اللہ تعالی کے نازل فرمائے ہوئے احکام پر عمل کرے اور اپنے اوپر جو حقوق واجب ہیں انہیں احتیاط کے ساتھ ادا کرے تواللہ تعالی اس کی برائیاں مٹا دے گا اور اس کیلئے ثواب کو بڑا کردے گا۔( مدارک الطلاق تحت الایۃ: ۵ ص۱۲۵۲) تقوی دینی دنیوی نعمتیں ملنے کا سبب ہے: اس سے معلوم ہوا کہ تقوی دینی دنیوی نعمتیں ملنے کا سبب ہے اس سے افتیں دور ہوتی ہیں دنیا میں رحمتیں اتی ہیں اور اخرت میں اللہ تعالی کرم فرماتا ہے ۔