Surah At Tahrim Ayat 7 (66:7)
The Prohibition · Juz 28 · Madani
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَؕ-اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے کافرو!آج تم بہانے نہ بناؤ، تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے کافرو! آج بہانے نہ بناؤ تمہیں وہی بدلہ ملے گا جو کرتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{یایها الذین كفروا: اے کافرو!۔} یعنی کافر جب جہنم میں داخل ہوتے وقت اس کی اگ کی شدت اور اس کا عذاب دیکھیں گے تو ا س وقت ان سے کہا جائے گا: اے کافرو!آج بہانے نہ بناؤ کیونکہ اب تمہارے لئے عذر کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی اور نہ ہی آج کوئی عذر قبول کیا جائے گا اور تمہیں ان اعمال کا ہی بدلہ ملے گا جو تم دنیا میں کرتے تھے۔( خازن التحریم تحت الایۃ: ۷ ۴ / ۲۸۷ مدارک التحریم تحت الایۃ: ۷ ص۱۲۵۸ ملتقطا)