Surah Al Mulk Ayat 13 (67:13)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
وَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے ،بیشک وہ تو دلوں کی بات خوب جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے وہ تو دلوں کی جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اسروا قولكم او اجهروا به: اور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے۔} شان نزول: حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں ’’ مشرکین رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بارے میں باتیں کیا کرتے اور حضرت جبریل علیہ السلام ان کی گفتگورسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تک پہنچا دیتےاس پر مشرکین نے آپس میں کہا کہ چپکے چپکے بات کیاکرو تاکہ محمد(مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم)کا خدا سن نہ پائے۔ اس پریہ آیت نازل ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ تمہاری یہ کوشش فضول ہے کیونکہ اللہ تعالی کی شان تو یہ ہے وہ دل کی بات کو زبان پر انے سے پہلے ہی جانتاہے تووہ تمہاری زبانوں سے کی ہوئی گفتگو کو کیسے نہیں جان سکتا۔( خازن الملک تحت الایۃ: ۱۳ ۴ / ۲۹۱ مدارک الملک تحت الایۃ: ۱۳ ص۱۲۶۳ ملتقطا) اللہ تعالی کی شان تو بہت ہی بلند و بالا ہے اس کے محبوب بندے حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ حال تھا کہ انہوں نے تین میل سے چیونٹی کی اواز سن لی تھی۔