Surah Al Mulk Ayat 14 (67:14)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا جس نے پیدا کیاوہ نہیں جانتا؟ حالانکہ وہی ہر باریکی کو جاننے والا،بڑا خبردار ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا اور وہی ہے ہر باریکی جانتا خبردار۔
Tafseer (Urdu)
{الا یعلم من خلق: کیا جس نے پیدا کیاوہ نہیں جانتا ۔} اس سے پہلی ایت میں کئے ہوئے دعوی کی دلیل دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جس رب تعالی نے اپنی کامل حکمت سے تمام اشیاء کو وجود بخشا ہے اور انہی چیزوں میں تمہاری اہستہ یا بلند اواز سے کی گئی گفتگو بھی شامل ہے تو کیا اسے تمہاری باتوں کا علم نہ ہو گا حالانکہ ا س کی شان تو یہ ہے کہ وہ ہر باریکی کو جاننے والاہے حتی کہ وہ اندھیری رات میں ٹھوس پتھر پر چلنے والی سیاہ چیونٹی کے نشانات کوبھی دیکھتا ہے اور وہ تمام باطنی چیزوں پر خبردار ہے۔( روح البیان الملک تحت الایۃ: ۱۴ ۱۰ / ۸۷ ملخصا)