Surah Al Mulk Ayat 15 (67:15)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا وَ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖؕ-وَ اِلَیْهِ النُّشُوْرُ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کوتابع کر دیا تو تم اس کے راستوں میں چلو اور اللہ کی روزی میں سے کھاؤ اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین رام کر دی تو اس کے رستوں میں چلو اور اللہ کی روزی میں سے کھاؤ اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{هو الذی جعل لكم الارض ذلولا: وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کوتابع کر دیا۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے وہ نعمتیں بیان فرمائیں جو ا س نے اپنی مخلوق کو عطا فرمائی ہیں تاکہ وہ اس کی نعمت کو پہچان کر ا س کا شکر ادا کریں اور اللہ تعالی کی وحدانیتکا اقرار کریں ۔چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی وہی ہے جس نے زمین کو مناسب طور پر نرم فرما کر تمہارے تابع کر دیاتاکہ تمہارے لئے اس میں کنویں کھودناچشمے جاری کرنانہریں بنانا مکانات اور عمارتیں تعمیر کرنا کھیتی باڑی اور باغبانی کرنا ممکن ہو جائے ورنہ اگر وہ زمین کو ٹھوس پتھر کی طرح بنا دیتا یا لوہا سوناپیتل وغیرہ کسی دھات کی بنا دیتا تو گرمیوں میں زمین انتہائی گرم ہوجاتی اور سردیوں میں انتہائی ٹھنڈی ا س طرح زمین پر چلنا دشوار ہو جاتا (اور اگر پانی کی طرح نرم بنا دیتا تو کوئی چیز اس پر ٹھہر ہی نہ سکتی اور یوں زمین پر زندگی گزارنا ہی دشوار ہو جاتا) یہ اللہ تعالی کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے زمین کو ایسابنایا ہے کہ ا س سے نفع حاصل کیا جا سکے تو تم اس کے راستوں میں چلو اور اللہ تعالی کی روزی میں سے کھاؤجو اس نے تمہارے لئے پیدا فرمائی ہے اور تمہیں قبروں سے جزا ء کیلئے اسی کی طرف اٹھنا ہے۔( روح البیان الملک تحت الایۃ : ۱۵ ۱۰ / ۸۸-۸۹ خازن الملک تحت الایۃ: ۱۵ ۴ / ۲۹۱ سمرقندی الملک تحت الایۃ: ۱۵ ۳ / ۳۸۸ صاوی الملک تحت الایۃ: ۱۵ ۶ / ۲۲۰۴ ملتقطا)