Surah Al Mulk Ayat 20 (67:20)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِؕ-اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِیْ غُرُوْرٍ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے جو رحمٰن کے مقابلے میں تمہاری مدد کرے گا؟کافر صرف دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے کہ رحمٰن کے مقابل تمہاری مدد کرے کافر نہیں مگر دھوکے میں ۔
Tafseer (Urdu)
{امن هذا الذی هو جند لكم: یا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے۔} کفارمکہ دو چیزوں پر اعتماد کرتے ہوئے ایمان قبول کرنے سے انکار کرتے اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلمسے دشمنی رکھتے تھے۔(1)مالی اور افرادی قوت۔ (2)ان کا یہ عقیدہ کہ بت ان تک بھلائیاں پہنچاتے ہیں اور ان سے نقصانات دور کرتے ہیں ۔اللہ تعالی نے اس ایت میں پہلی چیز کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ’’اے کافرو!اگر اللہ تعالی تمہیں عذاب میں مبتلا کرنا چاہے تو تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو رحمن کے مقابلے میں تمہاری مدد کرے گا اور تم سے اس کا عذاب دور کر دے گاتمہارا کوئی مددگار نہیں اور کافر صرف شیطان کے اس فریب میں ہیں کہ ان پر عذاب نازل نہ ہوگا۔( جلالین مع صاوی الملک تحت الایۃ: ۲۰ ۶ / ۲۲۰۵-۲۲۰۶ خازن الملک تحت الایۃ: ۲۰ ۴ / ۲۹۲ ملتقطا)