Surah Al Mulk Ayat 21 (67:21)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗۚ-بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا کون ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر اللہ اپنی روزی روک لے بلکہ وہ سرکشی اور نفرت میں ڈھیٹ بن گئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا کون سا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{امن هذا الذی یرزقكم: یا کون ایسا ہے جو تمہیں روزی دے۔} اس ایت میں دوسری چیز کا رد کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے کافرو!اللہ تعالی نے تمہیں جو رزق دیا ہے اگر وہ اپنا رزق اور ا س کے پہنچنے کے ا سباب(جیسے بارش یا دھوپ وغیرہ) روک لے تو ایساکون ہے جو تمہیں کھلائے اور پلائے گا اور تم تک تمہاری غذا پہنچائے گا۔ان کفار کا حال تو یہ ہے کہ انہوں نے ان نصیحتوں سے اثر نہیں لیا اور نہ ہی ان پر یقین کیا بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بن گئے ہیں اسی وجہ سے وہ حق سے قریب نہیں ہوتے۔( صاوی الملک تحت الایۃ : ۲۱ ۶ / ۲۲۰۶ تفسیر طبری الملک تحت الایۃ : ۲۱ ۱۲ / ۱۷۰ خازن الملک تحت الایۃ: ۲۱ ۴ / ۲۹۲ ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہو اکہ ساری مخلوق کو حقیقی طور پر رزق دینے والا اللہ تعالی ہے اور یہ اس کا بہت بڑ اانعام ہے اور جس نے مخلوق پر اتنا عظیم احسان اور انعام فرمایا صرف وہی عبادت کئے جانے کا حق دار ہے جیسا کہ ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’یایها الناس اذكروا نعمت الله علیكم-هل من خالق غیر الله یرزقكم من السمآء و الارض-لا اله الا هو ﳲ فانى تؤفكون‘‘(فاطر:۳) ترجمہ کنزالعرفان: اے لوگو!اپنے اوپر اللہ کا احسان یادکرو۔ کیا اللہ کے سوااور بھی کوئی خالق ہے جو آسمان اور زمین سے تمہیں روزی دیتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم کہاں الٹے پھرے جاتے ہو