Surah Al Mulk Ayat 27 (67:27)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓــٴَـتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب وہ اسے قریب دیکھیں گے توکافروں کے منہ بگڑ جائیں گے اور(ان سے) کہاجائے گا :یہی ہے وہ عذاب جو تم مانگتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب اسے پاس دیکھیں گے کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے اور ان سے فرمایا جائے گایہ ہے جو تم مانگتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{فلما راوه زلفة: پھر جب وہ اسے قریب دیکھیں گے۔} اس ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ جب کفار اخرت میں اس عذاب کو اپنے قریب دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے تو کافروں کے چہرے سیاہ پڑ جائیں گے اور وحشت و غم سے ان کی صورتیں خراب ہوجائیں گی اورجہنم کے فرشتے ان سے کہیں گے یہ وہ عذاب ہے جو مذاق کے طور پرتم مانگتے تھے اور انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام سے کہتے تھے کہ وہ عذاب کہاں ہے جلدی لاؤ اب دیکھ لو یہ ہے وہ عذاب جس کی تمہیں طلب تھی۔( مدارک الملک تحت الایۃ: ۲۷ ص۱۲۶۵ روح البیان الملک تحت الایۃ: ۲۷ ۱۰ / ۹۶ ملتقطا)