Surah Al Mulk Ayat 28 (67:28)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَ مَنْ مَّعِیَ اَوْ رَحِمَنَاۙ-فَمَنْ یُّجِیْرُ الْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے تو وہ کون ہے جو کافروں کو درد ناک عذاب سے بچالے گا؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کوہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے تو وہ کونسا ہے جو کافروں کو دکھ کے عذاب سے بچالے گا۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ ۔} کفارمکہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی وفات کی آرزو رکھتے تھے اس پر اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ا رشادفرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کفار سے فرما دیں کہ ہم مومن ہیں اور دو اچھی چیزوں میں سے ایک کے منتظر ہیں (1) تمہاری ارزو کے مطابق اللہ تعالی مجھے اور میرے صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کو وفات دیدے تو(اس میں بھی ہمارا فائدہ ہے کہ ) ہم جنت میں چلے جائیں گے ۔(2)اللہ تعالی تمہارے مقابلے میں ہماری مدد فرما کر ہم پر رحم فرمائے اور ہماری عمریں دراز کردے ۔ دونوں صورتوں میں فائدہ ہمارا ہی ہے اب تم بتاو کہ وہ کون ہے جو تمہیں اللہ تعالی کے درد ناک عذاب سے بچالے گا تمہیں تو بہر حال اپنے کفر کے سبب ضرور عذاب میں مبتلا ہونا ہے ہماری وفات تمہیں کیا فائدہ دے گی۔( مدارک الملک تحت الایۃ: ۲۸ ص۱۲۶۵ ملخصا)