Surah Al Mulk Ayat 29 (67:29)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَاۚ-فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: وہی رحمٰن ہے ،ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے اسی پر بھروسہ کیا تو تم جلدجان جاؤ گے کہ کون کھلی گمراہی میں ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ وہی رحمٰن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا تو اب جان جاؤ گے کون کھلی گمراہی میں ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل هو الرحمن: تم فرماؤ: وہی رحمن ہے۔ }ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکین سے فرما دیں کہ جس کی طرف ہم تمہیں دعوت دیتے ہیں وہی رحمن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی کی عبادت کرتے ہیں اور تم اس کے ساتھ کفر کرتے ہو اور ہم نے اسی پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے تمام امور اس کے سپرد کر دئیے ہیں اورجب تم پر عذاب نازل ہو گا تو تم جلد جان جاو گے کہ ہم گمراہی میں تھے یا تم۔( خازن الملک تحت الایۃ: ۲۹ ۴ / ۲۹۲ مدارک الملک تحت الایۃ: ۲۹ ص۱۲۶۵ ملتقطا)