Surah Al Mulk Ayat 30 (67:30)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں نگاہوں کے سامنے بہتاہواپانی لادے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لادے نگاہ کے سامنے بہتا۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے دلیل کے طور پر اپنی ایک نعمت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکین سے فرما دیں کہ اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے اور اتنی گہرائی میں پہنچ جائے کہ ڈول وغیرہ سے بھی ہاتھ نہ آسکے تو وہ کون ہے جو تمہیں نگاہوں کے سامنے بہتاہواپانی لادے کہ اس تک ہر ایک کا ہاتھ پہنچ سکے۔اس کے جواب میں وہ ضرورکہیں گے کہ یہ صرف اللہ تعالی ہی کی قدرت میں ہے تو اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ بت جو کہ کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتے انہیں کیوں عبادت میں اس قادر برحق کا شریک کرتے ہو۔( خازن الملک تحت الایۃ: ۳۰ ۴ / ۲۹۳)