Surah Al Mulk Ayat 3 (67:3)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاؕ-مَا تَرٰى فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍؕ-فَارْجِـعِ الْبَصَرَۙ-هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جس نے ایک دوسرے کے اوپرسات آسمان بنائے (اے بندے!)تو رحمٰن کے بنانے میں کوئی فرق نہیں دیکھے گا پس تو نگاہ اٹھا کر دیکھ، کیاتجھے کوئی رخنہ نظر آتا ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس نے سات آسمان بنائے ایک کے اوپر دوسرا تو رحمٰن کے بنانے میں کیا فرق دیکھتا ہے تو نگاہ اٹھا کر دیکھ تجھے کوئی رخنہ نظر آتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الذی خلق سبع سموت طباقا: وہ جس نے ایک دوسرے کے اوپرسات آسمان بنائے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کی قدرت کے اثار میں سے یہ ہے کہ اس نے کسی سابقہ مثال کے بغیر ایک دوسرے کے اوپرسات آسمان بنائے۔ہر اسمان دوسرے کے اوپر کمان کی طرح ہے اور دنیا کا اسمان زمین کے اوپر گنبد کی طرح ہے اور ایک اسمان کا فاصلہ دوسرے اسمان سے کئی سوبرس کی راہ ہے۔ تو اے بندے! تو اللہ تعالی کے بنانے میں کوئی فرق اور کوئی عیب نہیں دیکھے گا بلکہ انہیں مضبوطدرستبرابر اور متناسب پائے گا۔تو اسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھ تا کہ تو اپنی انکھوں سے اس خبر کے درست ہونے کو دیکھ لے اور تیرے دل میں کوئی شبہ باقی نہ رہےپھر دوبارہ نگاہ اٹھا اور باربار دیکھ ہر بارتیری نگاہ تیری طرف ناکام ہو کر تھکی ماندی پلٹ آئے گی کہ بار بار کی جستجو کے باوجود بھی وہ ان میں کوئی خلل اور عیب نہ پاسکے گی۔(خازنالملک تحت الایۃ: ۳-۴ ۴ / ۲۸۹-۲۹۰ مدارک الملک تحت الایۃ: ۳-۴ ص۱۲۶۱-۱۲۶۲ روح البیان الملک تحت الایۃ: ۳-۴ ۱۰ / ۷۸-۷۹ ملتقطا)