Surah Al Mulk Ayat 7 (67:7)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب وہ کفار جہنم میں ڈالے جائیں گے تواس کی چنگھاڑسنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہو گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب اس میں ڈالے جائیں گے اس کا رینکنا سنیں گے کہ جوش مارتی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{اذا القوا فیها: جب وہ کفار جہنم میں ڈالے جائیں گے۔} یہاں سے اللہ تعالی نے جہنم کے اوصاف بیان فرمائے ہیں چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب وہ کفار جہنم میں ا س طرح ڈالے جائیں گے جس طرح بڑی اگ میں لکڑیاں ڈالی جاتی ہیں تو وہ گدھے کی اواز کی طرح جہنم کی خوفناک چنگھاڑ سنیں گے اور اس وقت جہنم ایسے جوش مارتی ہو گی جیسے پانی ہنڈیا میں جوش مارتا ہے۔( تفسیر کبیر الملک تحت الایۃ: ۷ ۱۰ / ۵۸۶ خازن الملک تحت الایۃ: ۷ ۴ / ۳۱۱ ملتقطا) پل صراط سے گزرتے وقت جنتیوں پر انعام: یاد رہے کہ قیامت کے دن جنتی اگرچہ پل صراط پر سے گزریں گے لیکن ا س وقت ان پر یہ انعام ہو گا کہ وہ جہنم کی ہلکی سی اواز بھی نہ سنیں گے جیساکہ ارشاد باری تعالی ہے: ’’لا یسمعون حسیسها-و هم فی ما اشتهت انفسهم خلدون ‘‘(انبیاء:۱۰۲) ترجمہ کنزالعرفان: وہ اس کی ہلکی سی آواز بھی نہ سنیں گے اور وہ اپنی دل پسند نعمتوں میں ہمیشہ رہیں گے۔