Surah Al Mulk Ayat 6 (67:6)
The Sovereignty · Juz 29 · Makki
وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیاان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور کیا ہی برا انجام۔
Tafseer (Urdu)
{و للذین كفروا بربهم: اور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ۔} یعنی بھڑکتی اگ کا عذاب شیطانوں کے ساتھ ہی خاص نہیں بلکہ انسانوں اور جنوں میں سے جس نے بھی اللہ تعالی کے ساتھ کفر کیا ان کے لیے ہم نے جہنم کا عذاب تیار کر رکھا ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانا ہے۔( خازن الملک تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۲۹۰ سمرقندی الملک تحت الایۃ: ۶ ۳ / ۳۸۶-۳۸۷ ملتقطا) کہ وہ جگہ بھی تکلیف دہ وہاں کا کھانا پانی بھی تکلیف دہ سانپ بچھو تکلیف دہ اور ساتھی بھی ایذا رساں غرض یہ کہ ا س میں ہر تکلیف جمع ہے۔