Surah Al Qalam Ayat 37 (68:37)
The Pen · Juz 29 · Makki
اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں تم (ایسی بات)پڑھتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں پڑھتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ام لكم كتب: کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ اے اللہ تعالی کے انعامات میں مسلمانوں اور کافروں کو برابر سمجھنے والو! کیا اللہ تعالی کی طرف سے کوئی فرشتہ تمہارے پاس ایسی کتاب لے کر نازل ہو اہے جس میں لکھا ہو کہ تمہارے لئے (قیامت کے دن) وہ سب کچھ ہے جو تم پسند کرو اور اس میں سے پڑھ کر تم یہ بات کہتے ہو( تفسیر طبری القلم تحت الایۃ: ۳۷-۳۸ ۱۲ / ۱۹۶)