Surah Al Qalam Ayat 7 (68:7)
The Pen · Juz 29 · Makki
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ۪-وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے اسے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ ہدایت والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے اور وہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان ربك هو اعلم بمن ضل عن سبیله: بیشک تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے اسے جو اس کی راہ سے بہکا۔} یعنی اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ا پ کا رب عزوجل ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو حقیقت میں مجنون ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو میرے راستے سے بہک گئے کیونکہ انہوں نے اپنی عقلوں سے فائدہ نہیں اٹھایا اور جو کچھ رسول لے کر ائے ان میں اپنی عقلوں کو استعمال نہیں کیا اور اپ کا رب عزوجل ان لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو در حقیقت عقلمند ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو میرے راستے پر ہیں ۔( مدارک القلم تحت الایۃ: ۷ ص۱۲۶۷ البحر المحیط القلم تحت الایۃ: ۷ ۸ / ۳۰۳ ملتقطا)