Surah Al Haqqah Ayat 16 (69:16)
The Reality · Juz 29 · Makki
وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَىٕذٍ وَّاهِیَةٌ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور آسمان پھٹ جائے گا تو اس دن وہ بہت کمزورہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور آسمان پھٹ جائے گا تو اس دن اس کا پتلا حال ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{و انشقت السمآء: اور آسمان پھٹ جائے گا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن کی ہولناکی سے آسمان پھٹ جائے گا تو ابھی اس قدر مضبوط اور مستحکم ہونے کے باوجود اس دن اسمان انتہائی ضعیف اور کمزور ہو گا اور جن فرشتوں کا مسکن آسمان ہے وہ اس کے پھٹنے کے بعد اس کے کناروں پر کھڑے ہوجائیں گے پھر اللہ تعالی کے حکم سے اتر کر زمین کا احاطہ کرلیں گے اور اس دن آٹھ فرشتے تمہارے رب عزوجل کا عرش اپنے سروں کے اوپر اٹھائیں گے۔حضرت ابن اسحاق رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ہمیں یہ حدیث پہنچی ہے کہ عرش اٹھانے والے فرشتے آج کل چار ہیں اور قیامت کے دن ان کی تائید کیلئے چار کا اور اضافہ کیا جائے گا تو اس طرح آٹھ ہوجائیں گے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ اٹھ فرشتوں سے فرشتوں کی آٹھ صفیں مراد ہیں جن کی تعداد اللہ تعالی ہی جانتا ہے۔( مدارک الحاقۃ تحت الایۃ: ۱۷-۱۸ ص۱۲۷۴ تفسیر طبری الحاقۃ تحت الایۃ: ۱۷ ۱۲ / ۲۱۶ خازن الحاقۃ تحت الایۃ: ۱۶-۱۷ ۴ / ۳۰۴ ملتقطا)