Surah Al Haqqah Ayat 19 (69:19)
The Reality · Juz 29 · Makki
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ-فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو بہر حال جسے اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا: لو میرا نامۂ اعمال پڑھ لو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو وہ جو اپنا نامۂ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا لو میرے نامۂ اعمال پڑھو ۔
Tafseer (Urdu)
{فاما من اوتی كتبه بیمینه: تو بہرحال جسے اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔} یہاں سے پیشی کے وقت لوگوں کے احوال کی تفصیل بیان کی جارہی ہےچنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیشی کے وقت اعمال نامے تقسیم ہوں گے تو جسے اس کا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ یہ سمجھ لے گا کہ وہ نجات پانے والوں میں سے ہے اور وہ انتہائی فرحت و سرور کے ساتھ اپنی جماعت اپنے اہل خانہ اور قرابت داروں سے کہے گاکہ لو میرے نامہ اعمال کو پڑھ لومجھے دنیا میں یقین تھا کہ آخرت میں مجھ سے حساب لیا جائے گا (اسی لئے میں نے اس کی تیاری کرلی تھی اور حساب دینے سے پہلے اپنا محاسبہ خود کر لیا تھا)۔( صاوی الحاقۃ تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ۶ / ۲۲۲۸ خازن الحاقۃ تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ۴ / ۳۰۵ ملتقطا)