Surah Al Haqqah Ayat 30 (69:30)
The Reality · Juz 29 · Makki
خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari(فرشتوں کو حکم ہوگا) اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو ۔
Tafseer (Urdu)
{خذوه فغلوه: (فرشتوں کو حکم ہوگا) اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو۔} اس ایت اورا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اس کے بعد اللہ تعالی جہنم کے خازنوں کو حکم دے گا کہ تم اپنے رب عزوجل کے اس نافرمان کو پکڑلو پھر اس کے ہاتھ اس کی گردن سے ملا کر طوق میں باندھ دوپھر اسے بھڑکتی آگ میں داخل کردو تاکہ ا س کی جزا ا س کے گناہ کے مطابق ہو پھر ایسی زنجیر کو جس کی لمبائی فرشتوں کے ہاتھ سے ستر ہاتھ ہے اس میں اس طرح داخل کردو جیسے کسی چیز میں ڈوری داخل کی جاتی ہے۔( روح البیان الحاقۃ تحت الایۃ: ۳۰-۳۲ ۱۰ / ۱۴۵ جلالین مع صاوی الحاقۃ تحت الایۃ: ۳۰-۳۲ ۶ / ۲۲۳۰ ملتقطا)