Surah Al Haqqah Ayat 35 (69:35)
The Reality · Juz 29 · Makki
فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{فلیس له الیوم ههنا حمیم: تو آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن پکڑنے اور طوق ڈالے جانے کی جگہ پر کافر کا کوئی دوست نہیں جو اسے کچھ نفع پہنچائے یا اس کی شفاعت کرے اور نہ (اس کے لئے) دوزخیوں کے پیپ کے سوا کچھ کھانے کو ہے اور اس پیپ کو کفار ہی کھائیں گے جو کہ خطاکار ہیں ۔( روح البیان الحاقۃ تحت الایۃ: ۳۵-۳۷ ۱۰ / ۱۴۷-۱۴۸ خازن الحاقۃ تحت الایۃ: ۳۵-۳۷ ۴ / ۳۰۶ ملتقطا) جہنمیوں کی پیپ کی کیفیت: قیامت کے دن کفار کا کوئی دوست نہ ہونے کے بارے میں ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ما للظلمین من حمیم و لا شفیع یطاع‘‘(مومن:۱۸) ترجمہ کنزالعرفان: ظالموں کا نہ کوئی دوست ہوگا اورنہ کوئی سفارشی جس کا کہا مانا جائے۔ اور جہنمیوں کی پیپ کے بارے میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےحضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اگر جہنمیوں کی پیپ کا ایک ڈول دنیا میں انڈیل دیا جائے تو وہ (پوری) دنیا والوں کو بدبودار کر دے۔( مستدرک کتاب التفسیر تفسیر سورۃ الحاقۃ ۳ / ۳۲۷ الحدیث: ۳۹۰۴)