Surah Al Haqqah Ayat 38 (69:38)
The Reality · Juz 29 · Makki
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو مجھے ان چیزوں کی قسم ہے جنہیں تم دیکھتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو مجھے قسم ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو ۔
Tafseer (Urdu)
{فلا اقسم بما تبصرون: تو مجھے ان چیزوں کی قسم ہے جنہیں تم دیکھتے ہو۔} قیامت کے واقع ہونے اور سعادت مندوں اور بد بختوں کے احوال بیان کرنے کے بعد اب یہاں سے قران پاک کی عظمت و شان بیان کی جا رہی ہے چنانچہ اس ا یت اور ا س کے بعد والی ایت میں ارشاد فرمایا کہ مشرکین قران پاک کے بارے میں جو کہتے ہیں وہ ہر گز درست نہیں مجھے ان چیزوں کی قسم ہے جنہیں تم دیکھتے ہو اور ان چیزوں کی قسم ہے جنہیں تم نہیں دیکھتے۔ یہاں ما تبصرون اور ما لا تبصرون کی تفسیر میں مفسرین کے مختلف اقوال ہیں ۔ (1)…ان سے مراد یہ ہے کہ تمام مخلوقات کی قسم جنہیں تم دیکھ سکتے ہواور جنہیں تم نہیں دیکھ سکتے۔ (2)… ما تبصرون سے دنیا اور ما لا تبصرون سے آخرت مراد ہے۔ (3)… ما تبصرون سے مراد وہ چیزیں ہیں جو زمین کے اوپر موجود ہیں اور ما لا تبصرون سے وہ چیزیں مراد ہیں جو زمین کے اندر موجود ہیں ۔ (4)… ما تبصرون سے اجسام مراد ہیں اور ما لا تبصرون سے روحیں مراد ہیں ۔ (5)… ما تبصرون سے ظاہری نعمتیں مراد ہیں اور ما لا تبصرون سے باطنی نعمتیں مراد ہیں ۔ ان کی تفسیر میں مفسرین کے اور بھی قول ہیں ۔( تفسیر کبیر الحاقۃ تحت الایۃ: ۳۸-۳۹ ۱۰ / ۶۳۳ روح البیان الحاقۃ تحت الایۃ: ۳۸-۳۹ ۱۰ / ۱۴۸ خازن الحاقۃ تحت الایۃ: ۳۸-۳۹ ۴ / ۳۰۶ ملتقطا) اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سارے ہی معانی مراد ہوں ۔