Surah Al Haqqah Ayat 40 (69:40)
The Reality · Juz 29 · Makki
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍﳐ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک یہ قرآن ضرور ایک معزز رسول سے باتیں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک یہ قرآن ایک کرم والے رسول سے باتیں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{انه لقول رسول كریم: بیشک یہ قرآن ضرور ایک کرم والے رسول سے باتیں ہیں ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے دیکھی جانے والی اور نہ دیکھی جانے والی چیزوں کی قسم ذکر فرما کر ارشاد فرمایا کہ بیشک یہ قرآن ایک کرم والے رسول محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے وہ باتیں ہیں جوان کے رب عزوجل نے فرمائیں اور قران کسی شاعر کی بات نہیں ہے جیسا کہ کفار کہتے ہیںتم بالکل بے ایمان ہو اور اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ قران نہ شعر ہے نہ اس میں شعریت کی کوئی بات پائی جاتی ہے اور قران نہ کسی کاہن کی بات ہے جیسا کہ تم میں سے بعض کافر اللہ تعالی کی اس کتاب کے بارے میں کہتے ہیں ۔ تم بہت کم نصیحت مانتے ہو نہ اس کتاب کی ہدایات کو دیکھتے ہو نہ اس کی تعلیموں پر غور کرتے ہو کہ اس میں کیسی روحانی تعلیم ہے اور نہ اس کی فصاحت و بلاغت اور بے مثال اعجاز پر غور کرتے ہو جو یہ سمجھ سکو کہ یہ کلام سارے جہانوں کے رب عزوجل کی طرف سے اتارا ہواہے۔( خازن الحاقۃ تحت الایۃ: ۴۰-۴۳ ۴ / ۳۰۶ مدارک الحاقۃ تحت الایۃ: ۴۰-۴۳ ص۱۲۷۶ تفسیرکبیر الحاقۃ تحت الایۃ: ۴۰-۴۳ ۱۰ / ۶۳۳-۶۳۴ خزائن العرفان الحاقۃ تحت الایۃ: ۴۰-۴۲ ص۱۰۵۱-۱۰۵۲ ملتقطا)