Surah Al Haqqah Ayat 7 (69:7)
The Reality · Juz 29 · Makki
سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍۙ-حُسُوْمًاۙ-فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰىۙ-كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ نے وہ آندھی ان پرلگاتارسات راتیں اور آٹھ دن پوری قوت کے ساتھ مسلط کردی تو تم ان لوگوں کو ان دنوں اور راتوں میں یوں پچھاڑے ہوئے دیکھتے گویا کہ وہ گری ہوئی کھجوروں کے سوکھے تنے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ ان پر قوت سے لگادی سات راتیں اور آٹھ دن لگاتارتو ان لوگوں کو ان میں دیکھو پچھڑے ہوئے گویا وہ کھجور کے ڈنڈ ہیں گرے ہوئے۔
Tafseer (Urdu)
{سخرها علیهم سبع لیال و ثمنیة ایام-حسوما: اللہ نے وہ اندھی ان پرلگاتارسات راتیں اور آٹھ دن پوری قوت کے ساتھ مسلط کردی۔} اس ایت اورا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنی قدرت سے قوم عاد پر ماہ شوال کے اخر میں اور انتہائی تیز سردی کے موسم میں ایک بدھ سے دوسرے بدھ تک لگاتارسات راتیں اور آٹھ دن وہ اندھی پوری قوت کے ساتھ مسلط کردی تو اے مخاطب ! اگر تم اس واقعے کے وقت وہاں موجود ہوتے تو ان لوگوں کو ان دنوں اور راتوں میں پچھاڑے ہوئے دیکھتے اور ہلاک ہونے کے بعد وہ لوگ ایسے معلوم ہوتے تھے جیسے وہ کھجور کے گرے ہوئے سوکھے تنے ہیں تو کیا تم ایمان والوں کے علاوہ ان میں سے کسی چھوٹے بڑے مرد یا عورت کو بچا ہوا دیکھتے ہوکہا گیا ہے کہ آٹھویں روز جب صبح کو وہ سب لوگ ہلاک ہوگئے تو ہواؤں نے انہیں اڑا کر سمندر میں پھینک دیا اوران میں سے ایک بھی باقی نہ رہا۔( خازن الحاقۃ تحت الایۃ: ۷-۸ ۴ / ۳۰۳ مدارک الحاقۃ تحت الایۃ: ۷-۸ ص۱۲۷۴ روح البیان الحاقۃ تحت الایۃ: ۷-۸ ۱۰ / ۱۳۲-۱۳۴ بیضاوی الحاقۃ تحت الایۃ: ۷-۸ ۵ / ۳۷۸-۳۷۹ ملتقطا)