Surah Al Araf Ayat 104 (7:104)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَ قَالَ مُوْسٰى یٰفِرْعَوْنُ اِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ 104
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور موسیٰ نے فرمایا: اے فرعون! میں ربُّ العالمین کا رسول ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور موسیٰ نے کہا اے فرعون میں پرور دگا رِ عالم کا رسول ہوں۔
Tafseer (Urdu)
{ و قال موسى یفرعون:اور موسی نے فرمایا: اے فرعون!۔} جب اللہ تعالی کے حکم سے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام فرعون کے پاس تشریف لے گئے تواسے اللہ تعالی کی ربوبیت کا اقرار کرنے اور اس پر ایمان لانے کی دعوت دی اور اس سے فرمایا: میں رب العالمین کی طرف سے تیری جانب اور تیری قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ (خازن الاعراف تحت الایۃ: ۱۰۴ ۲ / ۱۲۴) نوٹ:سورہ شعراء اور سورہ طہ میں اس سے پہلے کا تفصیلی واقعہ مذکورہے۔