Surah Al Araf Ayat 109 (7:109)
The Heights · Juz 9 · Makki
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌ 109
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقومِ فرعون کے سردار بولے : بیشک یہ توبڑے علم والا جادوگر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanقومِ فرعون کے سردار بولے یہ تو ایک علم والا جادوگر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ قال الملا من قوم فرعون:قوم فرعون کے سردار بولے۔ } جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی صداقت ظاہر کرنے کیلئے دو معجزات دکھائے تو قوم فرعون کے سردار بولے: بیشک یہ توبڑے علم والا جادوگر ہے جس نے جادو سے نظر بندی کر دی اور لوگوں کو عصا اژدہا نظر آنے لگا اور گندمی رنگ کا ہاتھ آفتاب سے زیادہ روشن معلوم ہونے لگا۔ انہوں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ بات اس لئے کہی کہ اس زمانے میں جادو کا بڑا زور تھا جادو کی بہت سی قسمیں تھیں اور بعض قسمیں بڑی حیران کن تھیں اسی لئے فرعون کی قوم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں خیال کیا کہ یہ جادو میں بڑے ماہر ہیں پھر انہوں نے اپس میں ایک دوسرے سے کہا کہ انہوں نے اتنا بڑا جادو اس لئے پیش کیا ہے کہ یہ شائد ملک و ریاست کے طلبگار ہیں۔(خازن الاعراف تحت الایۃ: ۱۰۹ ۲ / ۱۲۵ تفسیر کبیر الاعراف تحت الایۃ: ۱۰۹ ۵ / ۳۳۰ ملتقطا)