Surah Al Araf Ayat 108 (7:108)
The Heights · Juz 9 · Makki
وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ 108
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکا لا تو وہ دیکھنے والوں کے سامنے جگمگانے لگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکا لا تو وہ دیکھنے والوں کے سامنے جگمگانے لگا۔
Tafseer (Urdu)
{ونزع یده:اور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکا لا۔} اس ایت میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے دوسرے معجزے کا ذکر ہے کہ اپ نے ا پنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکا لا تو وہ دیکھنے والوں کے سامنے جگمگانے لگا اور اس کی روشنی اور چمک نور آفتاب پر غالب ہوگئی۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرعون کو اپنا ہاتھ دکھا کر پوچھا کہ’’ یہ کیا ہے فرعون نے جواب دیا :اپ کا ہاتھ ہے۔ پھر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ا پنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکا لا تو وہ جگمگانے لگا۔ (مدارک الاعراف تحت الایۃ: ۱۰۸ ص۳۷۸) دست اقدس کا کمال: یہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے مبارک ہاتھ کا کمال تھا اب سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے دست اقدس کا کمال ملاحظہ فرمائیے چنانچہ اعلی حضرت رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : ہر خط کف ہے یہاں اے دست بیضائے کلیم موجزن دریائے نور بے مثالی ہاتھ میں یعنی اے پیارے موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے چمکتے ہوئے نورانی ہاتھ! تیری بڑی شان ہے لیکن ہمارے اقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے دست کرم کی ہر لکیر سے نور کا ایک بے مثال دریا موجزن ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جب ہر لکیر کی یہ شان ہے تو پورے دست اقدس کی عظمت کا اندازہ کون لگا سکتا ہے۔